مولانا فضل الرحمان 26ویں آئینی ترمیم کے لیے راضی ہو گئے

Date:

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 26 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کیلئے راضی ہو گئے۔اس حوالے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے امیر جے یو آئی کو 26 ویں آئینی ترمیم کا مشترکہ ڈرافٹ پیش کرنے پر راضی کر لیا، مولانا کی حمایت سے آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی ۔ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے حکومتی ترمیم کے بجائے اپنی مشترکہ آئینی ترمیم منظور کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہماری شروع دن سے بات چیت تھی اور ہم چاہتے تھے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں، اب تک تو تاخیر ہوئی اور وقت دیا گیا وہ بھی مولانا فضل الرحمان کی تجویز پر دیا گیا تھا، مولانا نے کراچی میں بلاول بھٹو سے میٹنگ کی، پھر نوازشریف کے ساتھ میٹنگ کی، مولانا ہمارے ساتھ ایک مسودے پر متفق ہیں۔مولانا نے جس مسودے پر وعدہ دیا ہے وہ ساتھ کھڑے ہوں گے ، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کراچی والوں کیلئےخوشخبری! کل سے شہر میں ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی

سندھ حکومت نے کل سے کراچی میں ڈبل ڈیکر...

یمن سے متعلق الزامات مسترد،سعودی عرب کے بیان سے مایوسی ہوئی: یو اے ای کا ردعمل

متحدہ عرب امارات نے یمن سے متعلق سعودی عرب...

سعودی اتحادی فورسز کی یمن میں یواے ای کے ہتھیاروں اور فوجی گاڑیوں پر فضائی حملہ

سعودی اتحادی فورسز نے یمن میں ہتھیاروں اور فوجی...