امریکی پاگل کتا مشرق وسطیٰ میں اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا، جنرل باقری

Date:

ایران کےمسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ شیخ ہاشم صفی الدین کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد صہیونی حکومت کے حملے میں عظیم مجاہد حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین شہید ہوگئے۔ ان کی شہادت سےصہیونی حکومت کی تاریخ میں سیاہ باب رقم ہوگیا ہے۔ انہوں نے بیت المقدس کی آزادی کی راہ میں اپنی جان قربان کردی۔
جنرل باقری نے کہا یہ واقعہ صہیونیت کے خلاف مقاومت کے زندہ ہونے اور امریکہ سمیت استکباری طاقتوں کے خلاف مزاحمتی جوانوں کی طاقت کا واضح ثبوت ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ خطے میں امریکہ کے پاگل کتے کی جانب سے قرون وسطی کے اقدامات فلسطین کی مقدس سرزمین پر صیہونی غاصبوں کے ذلت آمیز وجود کو دوام نہیں بخش سکتے ہیں۔ ان واقعات کے بعد مقاومتی جوانوں کا عزائم مزید مستحکم ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...

صبح سویرے پاکستان افغانستان زلزلے سے لرز اٹھے، شدت5. 6ریکارڈ

یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان...

پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

برطانوی توانائی تھنک ٹینک "ایمبر" کی رپورٹ کے مطابق...