یوم آزادی گلگت بلتستان، جی بی جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام اسلام آباد میں سمینار کا انعقاد

Date:

  • گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم اسلام آباد و راولپنڈی کےزیر اہتمام پریس کلب اسلام آباد میں یوم آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے  یکم نومبر 1947 سے نومبر 2024 تک کا سفر 77 سالہ حقوق سے محرومی کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار سے خظاب کرتے ہوئےسابق وزیر خزانہ اور رکن گلگت بلتستان اسمبلی جاوید منوا نے کہا کہ گلگت بلتستان کے وسیع تر مفاد میں تمام نظریات کے حامل طبقات کو مل بیٹھنا ہوگا اور گلگت بلتستان کےخوشحال مستقبل کے لیے حکمت عملی طے کرنی ہوگی۔ ترجمان وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان ترقی کے منازل طے کررہا ہے ہمیں اپنے اندر کی کمزوریوں کو دور کرنا ہوگا اور آپس کے اتحاد کو فروغ دینا ہوگا اسی میں گلگت بلتستان کی بھلائی ہے۔ سیمینار سے چیئرمین عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان ، کامریڈ بابا جان نے خطاب میں کہا گلگت بلتستان کے مستقبل کا فیصلہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں نے کرنا ہے ، 77 سالوں سے گلگت بلتستان میں ایک بھی میڈیکل ، انجیئنرنگ اور لاکالج قائم نہیں کیا گیا جو کہ ریاست کی غیر سنجیدگی کا مظہر ہے ، انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا مستقبل روشن ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنما نجف علی بلتستانی نےکہا ہمیں وفاق سے بنیادی حقوق چاہیں جب کہ وفاق بنیادی حقوق کی جگہ سیکریٹریز اور ڈی سی ہمیں دیتا ہے، گلگت بلتستان میں تعلیم اور صحت کی سہولیات ابتری کا شکار ہیں اور وفاق کو کچھ پرواہ ہی نہیں۔ ڈاکٹر شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کو اپنی شناخت دی جائے ہمیں کشمیر اور دیگر علاقوں سے نہ جوڑا جائے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم عاقل حسین باقری نےکہا کہ ہمیں وفاق سےوہ مطالبات کرنے چاہیں جو قابل عمل ہوں۔ صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم کے مشکور ہیں کہ انھوں نے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کرکے مختلف نظریات کے لوگوں کو ساتھ بیٹھایا اور یہی حسن ہے اور اس سلسلے کو جاری رہنا چاہیے۔ صدر لائرز فورم اسلام آباد راولپنڈی حسن عسکری نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی سستی اور نااہلی کی وجہ سے گلگت بلتستان کا کیس تاحال اقوام متحدہ کے سامنے پیش نہیں کیا جاسکا ۔ تقریب کے اختتام میں گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم اسلام آباد و راولپنڈی کی جانب سے جنرل سیکریٹری اعجاز حسین نے قرار داد پیش کی ۔ قرارداد میں وفاق سے گلگت بلتستان کے بنیادی حقوق ، صحت ، تعلیم ، روزگار اور حق ملکیت پاس کیا گیا۔آخر میں یوم آزادی گلگت بلتستان کا کیک بھی کاٹا گیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...