26 آئینی ترمیم پر فل کورٹ بنچ کی تشکیل کیلئے دو سینئر ججز کا چیف جسٹس کو خط

Date:

چھبیسیویں آئینی ترمیم کے معاملے پر فل کورٹ بنچ کی تشکیل کیلئے دو سینئر ججز نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، دونوں سینئر ججز نے اسی ہفتے 26 ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا مطالبہ کر دیا
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دونوں سینئر ججز نے 31 اکتوبر کو چیف جسٹس سے کمیٹی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا، چیف جسٹس کے اجلاس نہ بلانے پر سیکشن دو کے تحت ہم ججز نے خود اجلاس بلایا، اکتیس اکتوبر کی کمیٹی کی میٹنگ میں دو ججز نے فیصلہ کیا کہ 26 ویں ترمیم کیخلاف کیس چار نومبر کو فل کورٹ سنے گی، کمیٹی کے فیصلے کے باوجود کوئی کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی، کمیٹی اجلاس کا فیصلہ موجود ہے اور سب پر لازم ہے،اسی ہفتے 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں فل کورٹ کے سامنے لگائی جائیں، دونوں ججز نے 31 اکتوبر کے میٹنگ منٹس رجسٹرار کو ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر کا خط روسی صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر...

جنس تبدیل کروانے سے کوئی عورت نہیں بن سکتا، برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے عورت کی قانونی تعریف کے...

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا...

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...