ایف آئی اےکی کاروائی ،آن لائن مالی فراڈ میں ملوث گینگ کا اہم رکن گرفتار

Date:

ایف آئی اے کے مطابق ملزم راشد ملک کو چھاپہ مار کاروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا،ملزم آن لائن فراڈ میں ملوث گینگ کا اہم سہولتکار ہے،مذکورہ گینگ سادہ لوح شہریوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کر کے اپنے جال میں پھنساتا تھا،ملزمان جعلی اکاونٹ بنا کر خود کو متاثرین کارشتہ دار ظاہر کر کےپیسے بٹورتے تھے،ملزم راشد ملک نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات استعمال کرتے ہوئے بینک اکاونٹ کھلوایا،ملزم نےمختلف بینکوں میں 4 اکاونٹ کھلوائے ملزم نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے حاصل کردہ 17 لاکھ 70 ہزار سے زائد کی رقم بینک اکاونٹس میں وصول کی،ایف ائی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم مجموعی طور 40 لاکھ روپے سے زائد کی رقم اپنے اکاونٹس میں وصول کر چکا تھا،ملزم رقم نکلوانے بینک آیا تھا جہاں سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم فراڈ سے حاصل کردہ رقم کا 3 سے5 فیصد بطور کمیشن وصول کرتا تھا،ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے چیکس بھی برآمد کر لئے گئے،گینگ کے دیگر ملزمان نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کر چکے ہیں،گینگ کے 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

آئندہ 50 دنوں میں یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ کریں،ٹرمپ نےروس کو خبردار کردیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو خبردار کیا ہے...

سپریم کورٹ کا بغیر مناسب مہلت دیے ایف بی آر کا ریکوری نوٹس جاری کرنا غیر قانونی قرار

جسٹس عائشہ ملک نے فیصلہ تحریر کیا، عدالت نے...

نیتن یاہو حکومت کو بڑا دھچکا، اہم اتحادی جماعت علیحدہ ہو گئی

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کو بڑا...