پاراچنار میں راستے کھلوانے کیلئےمارچ کے شرکا سے مذاکرات کامیاب دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Date:

پارا چنار پشاور مرکزی شاہراہ کھلوانے کے لیے امن مارچ کے شرکا اور انتظامیہ کے درمیان جرگہ کامیاب ہوگیا۔اور فریقین کے پاراچنار مرکزی شاہراہ کو محفوظ بنانے پراتفاق کے بعد سمیر کے مقام پر قبائل کی جانب سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔قبائلی رہنما جلال بنگش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں شاہراہ پر قافلےکی صورت میں آمد و رفت کی اجازت ہوگی اور مرکزی شاہراہ کو اگلے ہفتے سے آمد و رفت کے لیے کھول دیاجائےگا۔شاہراہ پر اضافی چیک پوسٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے 12 اکتوبر کو مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد سکیورٹی خدشات پر پارا چنار پشاور مرکزی شاہراہ بند کردی تھی۔تقریباً ایک ماہ سے راستوں کی بندش کی وجہ سے پارا چنار کی لاکھوں آبادی اپنے علاقے میں محصور ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے پارا چنار قبائل کی جانب سے امن مارچ اور دو روز سےاحتجاجی دھرنا دیا جارہا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...