شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کی ایئر بیس پر حزب اللہ کا میزائلی حملہ بیروت

Date:

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نےشمالی  مقبوضہ فلسطین میں میرون ایئر کنٹرول بیس پر تین بار میزائلی حملے کئے ہیں۔حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین ميں متعدد صیہونی کالونیوں پر میزائلوں اور راکٹوں سے حملے کئے ہیں۔اس کے علاوہ حیفا کے شمال میں واقع الکریوت، نہاریا، اور معالوت ترشیحا صیہونی کالونیوں پر میزائلوں اور راکٹوں سے حملے کئے گئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے اندر میزائلی حملوں کے بعد ایون مناحم، الجلیل العلیا، اور کفر زیتیم نامی علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔حزب اللہ لبنان نے سنیچر کی دوپہر بھی ایک بیان جاری کرکے بتایا تھا کہ اس نے غزہ کے عوام اور فلسطین اور لبنان کے استقامتی مجاہدین کی حمایت میں حیفا کے شمال میں واقع زوفولون فوجی کارخانے کو بھی متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...