کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئ ہے جبکہ 40 افراد زخمی ہو گئے ہیں دھماکے میں ایک خاتون بھی شہید ہوچکی ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ دھماکا ہو گیا، کمشنرکوئٹہ محمد حمزہ شفقات کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر دھماکا خودکش تھا،ان کے مطابق خودکش بمبار سامان کےساتھ ریلوےاسٹیشن میں داخل ہوا، ایسےکسی شخص کو روکنا مشکل ہوتا ہے جو خودکش حملےکے لیےآئے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کو واقعےکی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں شہادتوں کی تعداد 24ہوگئی
Date: