فضائی آلودگی حد سے بڑھ گئی، پنجاب کے دفتروں کے 50 فیصد عملے کو آن لائن کام کرنے کا حکم

Date:

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ نے معمولات زندگی متاثر کئے ہیں  جس کے بعد صوبائی حکومت نےپنجاب کے دفتروں کے 50 فیصد عملے کو آن لائن کام پر منتقل کرنے کا حکم جاری کیا ہے مراسلہ کے مطابق دفاتر میں صرف 50 فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا50 فیصد اسٹاف گھروں سے کام کرنے کا پابند ہوگا،مختلف محکموں کے درمیان میٹنگز بھی آن لائن کرنی ہوں گی، مراسلہ کے مطابق دفاتر آنے والے افراد کار پول ان کرنے کے پابند ہوں گے، فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام سرکاری، نیم سرکاری، خودمختار اداروں پر ہوگا، مراسلہ کے مطابق ٹرانسپورٹ سے خطرناک مادوں کا اخراج اسموگ بڑھا رہا ہے،اس لئے سڑکوں پر ٹریفک کم کرنے کے پیش نظریہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ 50 فیصد عملے کو آن لائن کرنے کے فیصلے کا فوری اطلاق کرنے کا حکم دیا گیا ہے ڈی جی ماحولیات پنجاب ڈاکٹر عمران حامد نے تمام سیکریٹریز، سربراہان کو ہدایت جاری کردیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایف سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل...

عمران خان کی سابق ساس لیڈی انیبل گولڈ سمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق...

پاکستان نے آئی سی سی کا افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق غیر مصدقہ دعویٰ مسترد کر دیا

پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا...

چین میں بڑا فوجی کریک ڈاؤن، 9 اعلیٰ افسران پارٹی اور فوج سے برطرف

بیجنگ: چین کی کمیونسٹ پارٹی نے اپنی تاریخ کے...