پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ یمن کی انصاراللہ فورسز نے ڈرونز اور میزائلوں سے دو امریکی تباہ کن طیاروں کو نشانہ بنایا۔پینٹاگون کے ترجمان نے بتایا جنگی جہازوں پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ آبنائے باب المندب سے گزر رہے تھے لیکن جنگی جہازوں نے حملوں کو شکست دی۔پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ بحری جہازوں پر کم از کم 8 یک طرفہ حملے کے گئے۔جس میں ڈرونز، پانچ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل اور تین اینٹی شپ کروز میزائلوں سے حملہ کیا گیا، ترجمان کے مطابق تمام حملہ آور پروجیکٹائلز کوکامیابی سے نشانہ بنایا گیا اور انہیں شکست دی گئی۔بحری جہازوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، نہ ہی کوئی اہلکار زخمی ہوا۔
پینٹاگون کی انصار الله یمن کی جانب سے طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن کو نشانہ بنانے کی تصدیق
Date: