عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دیدی ہے ، علیمہ خان

Date:

 پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دیدی ہے، یہ احتجاج مطالبات تسلیم کئے جانے تک جاری رہےگا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد مارچ کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے،راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیہ خان نے کارکنوں سے کہا کہ آپ نے اپنے چوری کئے گئے مینڈیٹ کیلئے نکلنا ہےآپ لوگ 8 فروری کو نکلے یہ ہمارا حق ہے۔ آپ نے اپنا آئینی حق استعمال کیا۔8 فروری کو عوام نے ایلیٹ کیپچر سے طاقت چھین لی اور 9 فروری کو عوام کا مینڈیٹ چوری کر لیا گیا۔ 9 فروری کو گنے چنے لوگوں کو اقتدار دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا اپنے کسانوں، وکلا اور عوام سے مخاطب ہوں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا احتجاج میں پی ٹی آئی کی پوری لیڈرشپ نکلے گی اور ساری پارٹی کو پتا ہے کس نے کیا کرنا ہے جب کہ احتجاج ختم کرنے کا اختیار ایک کمیٹی کو ہوگا۔ پاکستان کے جس طرح حالات ہیں آپ کو نکلنا ہوگا، وکیلوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سپریم کورٹ کے تحفظ کیلئے کھڑے ہوں، سول سوسائٹی سے کہا کہ باہر نکلنا ہے۔علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ آپ کے چوری کئے گئے مینڈیٹ کوکچھ لوگوں میں تقسیم کرکے انہیں قومی اسمبلی میں بٹھایاگیا اور پھر 26 ویں ترمیم بھی اسی کا نتیجہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا رول آف لا، سپریم کورٹ کی آزادی چھین لی گئی ہے۔26 ویں آئینی ترمیم کر کے 10 سالہ مارشل لاءقائم کیا گیا ہے۔ اب ہمیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔ پوری پارٹی اور لیڈرشپ کو ہدایات دے دی گئی ہیں کہ کیا کرنا ہے اور کس طرح کرنا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر کا خط روسی صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر...

جنس تبدیل کروانے سے کوئی عورت نہیں بن سکتا، برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے عورت کی قانونی تعریف کے...

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا...

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...