حیفہ پر حزب اللہ کے شدید میزائل اور ڈرون حملے،بجلی کا نظام درہم برہم

Date:

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی تنصیبات پرمیزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ہفتے کے روز سے اتوار کی صبح تک حزب اللہ نے مجموعی طور پر 130 میزائل اور 5 ڈرون حملے کیے ہیں۔حملوں کے بعد حیفا اور عکا میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ حیفا سے ذرائع نے کہا ہے کہ حملوں کی وجہ سے زوردار دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ حیفا میں بجلی کا نظام معطل ہوگیا اور پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔صہیونی حکومتی ذرائع نے میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی میزائلوں کو دفاعی سسٹم نے فضا میں ہی تباہ کردیا۔
اسرائیلی چینل 14 نے کہا ہے کہ حیفا کے علاقے الکرمل میں حزب اللہ کے میزائل حملوں کی وجہ سے مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔دوسری طرف حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرحدی قصبے شمع میں مجاہدین نے حملہ کرکے صہیونی فوج کا ایک میرکاوا ٹینک تباہ کردیا ہے۔ حملے میں ٹینک میں سوار فوجی بھی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...