ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کی بڑی کارروائی مالیاتی فراڈ میں ملوث گینگ کے کارندے گرفتار

Date:

ایف آئی اے سائبرکرائم ملتان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سلیکان تھمبز کے ذریعے مالیاتی فراڈ میں ملوث منظم گینگ کے خلاف گھیرا تنگ کردیا سپوفنگ ٹیکنالوجی اور سیلیکان تھمبز کے ذریعےآن لائن مالیاتی فراڈمیں ملوث منظم گروہ کے 2 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں مظفر گڑھ سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں تسلیم عباس اور نور احمد شامل ہیں ملزمان سلیکان کےجعلی تھمب امپریشن استعمال کر کے جعل سازی میں ملوث پائے گئے۔ملزمان نے سلیکان تھمبز کے ذریعے سم کارڈز غیر قانونی طور پر ایکٹیویٹ کیےجبکہ ملزمان جعل سازی کے ذریعے متاثرہ شہریوں کے بینک اکاونٹ کی رسائی حاصل کرتے ہوئے جمع پونجی سے بھی محروم کر دیتے تھےملزمان سپوفنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سادہ لوح شہریوں کو کالز بھی کرتے تھےملزمان خود کو بینک نمائندہ، پولیس انسپیکٹر اور ویزا ایجنٹ ظاہر کر کے شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل سلامت،افغان طالبان کے جھوٹے دعوے بے نقاب

چمن بارڈر پر واقع بابِ دوستی مکمل طور پر...

افغان طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں،وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیرِدفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہےکہ افغان طالبان...