پی ٹی آئی کے مارچ سے کیسے نمٹا جائے، اسلام آباد میں تیاریاں شروع، رینجرز اور ایف سی کے9ہزار اہلکار طلب

Date:

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مارچ سے نمٹنےکی تیاریاں شروع کردی ہیں۔اور اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے 22 نومبر سے رینجرز اور ایف سی کے9 ہزار اہلکار مانگ لیے ہیں جب کہ پولیس حکام کی جانب سے اینٹی رائٹس کٹس بھی طلب کی گئی ہیں۔اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت 5 یااس سے زائدافراد کےتمام عوامی اجتماعات ،جلوسوں، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی عائد ہوگی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے بھی اسلام آباد میں احتجاج کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے اور پارٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس سلسلے میں 10 ہزار کارکن پہلےہی اسلام آباد، راولپنڈی اور قریبی علاقوں میں پہنچ چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...

صبح سویرے پاکستان افغانستان زلزلے سے لرز اٹھے، شدت5. 6ریکارڈ

یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان...

پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

برطانوی توانائی تھنک ٹینک "ایمبر" کی رپورٹ کے مطابق...