موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ نے30سال بعد شوہر اے علحیدگی کیوں اختیار کی؟

Date:

بھارت کے معروف موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو کی جانب سے اعلان میں کہا گیا کہ آج انہوں نے اپنے شوہر اور آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔سائرہ بانو کے وکلا کی جانب سے علیحدگی کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سائرہ بانو نے یہ فیصلہ تعلقات میں خرابی کی وجہ سے کیا۔’بیان میں کہا گیا کہ ’ایک دوسرے کے لیے گہری محبت کے باوجود جوڑے کے درمیان تلخی اور مشکلات کی وجہ سے بہت زیادہ فاصلہ پیدا ہوگیا تھا جسے دونوں ختم کرنے سے قاصر رہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سائرہ بانو نے یہ فیصلہ رنج اور اذیت کی وجہ سے لیا، وہ اس مشکل وقت میں عوام سے ان کی پرائیویسی اور جذبات کا خیال رکھنے کی درخواست کرتی ہیں۔موسیقار اے آر رحمٰن اور سائرہ بانو کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، ان کے تین بچے ہیں۔ موسیقار اللہ رکھا المعروف اے آر رحمٰن بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیدا ہوئے تھے، ہندو خاندان میں پیدا ہونے والے موسیقار اور ان کے والدین نے بعد میں اسلام قبول کیا تھا۔وہ بھارت کے واحد موسیقار اور شوبز شخصیت ہیں، جنہیں فلمی دنیا کا اعلیٰ ترین ایوارڈ آسکر ملا وہ بافٹا اور گولڈن گلوب جیسے اعلیٰ ایوارڈز بھی متعدد مرتبہ جیتنے والے واحد بھارتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاک افغان بارڈر، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 25خوارج ہلاک

سیکورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر کامیاب انٹیلیجنس...

ایرانی حملے،اسرائیل میں بڑے پیمانے پر تباہی،انسانی بے دخلی،ہزاروں شہری متاثر

ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں بڑے پیمانے...

اگر تنازع مزید بڑھا تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں،انتونیو گوئتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے ایران...