بیروت پر حملے کا جواب تل ابیب کے مرکز میں دیا جائے گا، سربراہ حزب الله

Date:

حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نےکہا ہےکہ دشمن کو بیروت پر حملوں کی مزید اجازت نہیں دی جائے گی۔اور بیروت پر حملوں کا جواب تل ابیب کے مرکز پر حملہ کرکے دیا جائے گا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شہید ہاشم صفی الدین کے چہلم کو ایک ہفتہ سے زیادہ عرصہ گزرا ہے۔ وہ ایک ہوشیار اور مدبر لیڈر تھے جو راہ خدا میں ہمارے ہم سفر تھے۔ شہید صفی الدین شہید حسن نصر اللہ کے دست راست تھے۔ ان کی شہادت کے بعد بھی ان کا راستہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ شہید محمد عفیف  نے مقاومت کی راہ میں اپنی جان قربان کردی۔ انہوں نے میڈیا کے محاذ پر اسرائیلی پروپیگنڈے کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے اپنے حملوں کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ ہم بھی دشمن کو تل ابیب کےمرکز میں جواب دیں گے۔ ہم نے جنگ بندی کی تجویز پر مثبت جواب دیا لیکن جواب میں ہمارے لیڈر کو شہید کردیا۔ حزب اللہ تھوڑی دیر کے لئے لرز گئی تاہم تنظیم نے جلد اپنے آپ کو سنبھال لیا۔ ہمارے پاس افرادی قوت کی کمی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جنگ بندی کی تجویز موصول ہوچکی ہے۔ہم نے تفصیلات کا مطالعہ کرنے کے بعد اپنا جواب دیا ہے لیکن اس وقت کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم طویل جنگ کے لیے آمادہ ہیں۔ ہم جنگ کے ساتھ مذاکرات بھی جاری رکھیں گے۔ ہم فتح حاصل کریں گے یا شہادت کے درجے پر فائز ہوں گے تاہم ذلت کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے جنگ سے متاثرہ لبنانی بے گھرافراد سے کہا کہ حزب اللہ اپنی توانائی کے مطابق ان کی مدد کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...