احتجاجی کال کی واپسی کیلئے بانی کو فوری ریلیف دینا ہوگا، پی ٹی آئی

Date:

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات میں پیش کی گئی اہم شرائط میں کہا گیا کہ بانی کےخلاف تمام کیسز ختم کئے جائیں اور فوری رہا کیاجائے۔قانونی معاملات کی وجہ سے رہائی میں وقت لگے تو بانی کو پشاور جیل منتقل کیا جائے۔ مختلف جیلوں میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی فوری رہا کیا جائے۔ رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہاکہ 24نومبر کا احتجاج مئوخر کرنے کی ابھی تک کوئی بات سامنے نہیں آئی،پنجاب میں حماد اظہر اور خیبرپختونخواہ سے علی امین گنڈاپوراحتجاج کی قیادت کریں گے، ہمیں جہا ں روکا گیا وہیں احتجاج کیلئے بیٹھ جائیں گے، ہمارا ہدف اسلام آباد ہے چاہے 10 دن میں پہنچیں۔
ہمارے تمام مطالبات حق بجانب ہیں، ہم چاہتے ہیں ہمارے مینڈیٹ چوری کے کیسز کو انصاف کے مطابق حل کیا جائے، ہماری لیڈرشپ من گھڑت کیسز میں جیلوں میں ہیں ان کو میرٹ پر چھوڑا جائے، ہم چاہتے ہیں ڈیل نہیں قانونی طور پر ہمیں ہمارا حق دیا جائے ۔ عمران خان ملک میں رہے گا، لندن یا کسی اور ملک نہیں جائے گا ۔احتجاج کے ذریعے ہم اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

یمن، محمد مفتاح عبوری وزیر اعظم مقرر

یمن کے وزیراعظم احمد غالب رہوی کی اسرائیلی حملے...

اسرائیل اور غاصب طاقتوں کے لیے سیاہ دن آنے والے ہیں، انصار اللہ

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے انسداد...

شاداب خان کے گھر بیٹی کی پیدائش،مداحوں کی مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے...