پی ٹی آئی کا قافلہ ڈی چوک کی جانب گامزن، فوج طلب

Date:

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی اور دوسرے مطالبات منوانے کی غرض سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں مظاہرین کا قافلہ صبح پانچ بجے سے اسلام آباد کے مین سڑک سرینگر ہائی وے سے گزر کر ڈی چوک کی طرف روانہ ہوگیا ہے۔ اس موقع پر بشری بی بی نے اعلان کیا تھا کہ عمران خان نےحتمی طور پر کہا تھا کہ ہر حالت میں ڈی چوک جانا ہے اور کسی متبادل جگہ قبول نہیں کرنا چاہئے۔
دوسری جانب حکومت نے اسلام آباد میں فوج طلب کر لی ہے اور سرینگر ہائی وے سمیت ڈی چوک کو جانے والے باقی راستوں پر رینجرز کو تعینات کیا جا چکا ہے، اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔مظاہرین کو روکنے کے لیے سخت انتظامات کرلیے گئے ہیں۔وفاقی حکومت کے کہنے کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج طلب کر لی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ریڈ لائن کا بتا دیا گیا ہے اگر اس کی خلاف ورزی کی گئی تو حکومت سخت ردعمل دے گی۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کرنے کی آفر دی گئی تھی تاہم پی ٹی آئی نے اسے ماننے سے انکار کیا ہے۔ اس لئے حکومت سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر کا خط روسی صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر...

جنس تبدیل کروانے سے کوئی عورت نہیں بن سکتا، برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے عورت کی قانونی تعریف کے...

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا...

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...