اکتوبر میں ترسیلات زر میں سالانہ 23.9 فیصد اضافہ

Date:

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس کے تحت اکتوبر میں ترسیلات زر میں سالانہ 23.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے وزارت خزانہ کے مطابق اکتوبر میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، وزارت خزانہ آوٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ترسیلات زر میں 34.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جولائی تا اکتوبر ترسیلات زر کا حجم 11ارب 84 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا،اکتوبر میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 18.4 فیصد کم ہوگئی،اکتوبر میں براہ راست سرمایہ کاری 13 کروڑ32 لاکھ ڈالر آئی، جولائی تا اکتوبر براہ راست سرمایہ کاری 90 کر84 لاکھ ڈالر رہی، وزارت خزانہ کے مطابق اکتوبر میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 11.3 فیصد اضافہ،جبکہ مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 18 کروڑ 65 لاکھ ڈالر رہی، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جولائی تا اکتوبر ایک ارب 9 کروڑ ڈالر کی مجموعی بیرونی سرمایہ کاری آئی، جولائی تا اکتوبر اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 11ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، رپورٹ کے مطابق مجموعی فاریکس ریزروز 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران نے خلیجِ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا...

صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہیضے کی وبا کے باعث 8 افراد جاں بحق

ضلعی افسر صحت عبدالغفار کھیتران نے بتایا کہ جاں...

چین کےبغیر پائلٹ جہاز جیو تیان نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز مکمل کر لی۔

چین کے خود تیار کردہ بغیر پائلٹ فضائی جہاز...