محبت سرحدوں کی محتاج نہیں،مقبوضہ کشمیر کی لڑکی محبت کی خاطر ایل او ای عبور کرکے آزاد کشمیر پہنچ گئیں

Date:

محبت کی خاطر مقبوضہ کشمیر سے لائن آف کنٹرول عبور کرکے آزادکشمیر پہنچنے والی لڑکی کو پولیس نےگرفتار کرلیا۔آزاد کشمیرپولیس کے مطابق گاؤں کیرنی میں لڑکی کی موجودگی کی اطلاع پرکہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےکنٹرول لائن عبور کرنے والی فاطمہ کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔لڑکی نے آزادکشمیر کے لڑکےکی جانب سے شادی کے وعدے پر 24 نومبرکو کنٹرول لائن کراس کی اورپونچھ آگئی۔لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ کنٹرول لائن کراس کرنے کے بعد عمران اپنے گھر لے آیا، عمران میرے بھائی کے ساتھ بیرون ملک ملازمت کرتاہے، عمران سے اکثر فون پر بات ہوتی رہتی تھی۔لڑکی کے ساتھ مقامی نوجوان عمران کوبھی گرفتارکرلیا گیا۔ لڑکے پرکنٹرول لائن عبور کرانے اور والدین کی مرضی کےخلاف شادی کی ترغیب دینے کا الزام ہے۔لڑکی اور لڑکے کی رہائی اور حوالگی کے لیے اہلخانہ نے مجسٹریٹ کے پاس درخواست دائر کردی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...