انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا.عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے قصور وار عمران خان کو قرار دیا تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کیس سازش یا اشتعال انگیزی پر اکسانے کا کوئی معمولی کیس نہیں ہے،سازش کی گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ پر موجود ہیں،پراسکیوشن کے پاس بانی پی ٹی آئی کی اشتعال انگیزی کے ہدایات کے آڈیو سمیت دیگر ثبوت موجود ہیں،پولیس کے مطابق ساری سازش زمان پارک میں تیار کی جس کے بعد جلاؤ گھیراؤ کےواقعات ہوئے،عمران خان عام آدمی نہیں ہے وہ سابق چیرمین اور بانی پی ٹی آئی ہے اس کے بیان کی اہمیت ہے جس پر ورکرز عمل کرتے ہیں،عمران خان نے گرفتاری سے قبل سازش تیار کی جس کے بعد جلاؤ گھیراؤ کے واقعات رونما ہوئے،عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کی ضمانتیں مختلف کیسز اور عدالتوں سے ہوچکی ہیں،عدالت اس سے اتفاق نہیں کرتی ہر کیس اور مقدمے کے میرٹ اور جرم مختلف ہوتا ہے اس لیے اس میں وزن نہیں،
سابق وزیراعظم عمران خان 9مئی واقعات کے ذمہ دار قرار
Date: