شام میں دہشت گردوں کی صرف مغرب ہی نہيں، کچھ علاقائی ممالک بھی حمایت کر رہے ہيں ، ایرانی سفیر کا انکشاف

Date:

 غیر ملک میڈیا کےمطابق شام میں ایران کے سفیر حسین اکبری نےکہا ہے کہ دہشت گردوں نے جدید آلات، ڈرونز اور توپ خانے کا استعمال کیا ہے اور انہوں نے اس حملے کی منصوبہ بندی بہت پہلے سے کر لی تھی۔
انہوں نے کہایہاں تک کہ نفسیاتی جنگ کے میدان میں بھی ان کے پاس پہلے سے ہی منصوبہ تھا جس کے تحت انہوں نے اپنی مسلح افراد کی کارروائي سے پہلے ہی پروپگنڈہ شروع کر دیا تھا۔شام میں اسلامی ایران کے سفیر نے شمالی شام کی حالیہ تبدیلیوں کے دوران ، حماہ اور ادلب ميں کارروائيوں کی حمایت اور علاقائی امن و امان کو خطرے میں ڈالنے کے لئے کچھ علاقائی ملکوں کے تباہ کن کردار پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے شام کے موجودہ حالات میں یورپی ممالک کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہاکہ یورپی ممالک کے ساتھ ان گروہوں کے تعلقات پوری طرح سے عیاں ہیں اور یہ ممالک واضح طور پر دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہيں اور ان کی ضرورتیں پوری کر رہے ہيں۔حسین اکبری نے ان گروہوں کی تشکیل کے بارے میں کہاکہ یہ دہشت گرد کئی گروہوں سے تعلق رکھتے ہيں اور ان میں باہمی اختلافات بھی رہے ہيں چنانچہ اس دہشت گردانہ حملے سے دو یا تین دن قبل بھی ہم نے ان دہشت گرد گروہوں کے درمیان تصادم اور جھڑپوں کا بھی مشاہدہ کیا تھا لیکن اس وقت وہ لوگ سب متحدہ ہو چکے ہيں ان گروہوں کے حامی صرف مغربی ممالک ہی نہیں ہیں بلکہ دیگر ممالک بھی  ان کی حمایت کر رہے ہيں جو در اصل شامی حکومت کے خلاف ان کی دشمنی اور کینے کا نتیجہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر کا خط روسی صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر...

جنس تبدیل کروانے سے کوئی عورت نہیں بن سکتا، برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے عورت کی قانونی تعریف کے...

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا...

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...