شام میں روسی مصالحتی مرکز نےاعلان کیا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حلب اور ادلب صوبوں میں 200 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔جس کے بعد گزشتہ پانچ روز میں 600 سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ روسی اور شامی جنگی طیاروں نے حلب اور ادلب میں مسلح دہشت گردوں پر شدید بمباری کی، صوبہ ادلب میں "جبل الزاویہ” کے پہاڑوں میں "البراح” اور "بنین” کے علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ شامی اور روسی جنگی طیاروں نے حلب کے شمال میں واقع شہر "مارع” کے اطراف میں بھی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو نشانہ بنایا، صوبہ ادلب کے جنوب میں "الرویحہ”، "خان عصل” اور دیہاتوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شامی فوج نے بھی کل شام ایک اعلان میں کہا تھا کہ اس نے مسلح دہشت گرد گروہوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے اور حلب کے مضافات میں کئی مقامات پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ جعلی خبروں کے ذریعے اپنی مبینہ پیش رفت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا چاہتے ہیں۔
شام میں مزید 200 سے زائد دہشت گردہلاک،تعداد 600 سے زائد ہوگئی
Date: