یورپی یونین کے تمام ممبران نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کے پابند ہیں: یورپی یونین کے چیف ترجمان

Date:

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کے چیف ترجمان پیٹر اسٹانو نے ایک بیان میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کے تمام ممبران صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پورپی یونین کے اراکین بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلوں پر عملدآمد اور سزا سے استثنی دینے کاسلسلہ بھی ختم کیے جانے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین بین الاقوامی فوجداری عدالت اور معاہدہ روم میں مندرج اصولوں کی حمایت کرتی ہے جس کی بنیاد پر یہ عدالت قائم کی گئی تھی۔یورپی یونین کے مرکزی ترجمان نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی آزادی اور غیر جانبداری کے اصول کے لیے یونین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس عدالت کا مشن بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر سنگین ترین جرائم کا ارتکاب کرنے والوں پر مقدمہ چلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام رکن ممالک یورپی یونین کی وہ ریاستیں جنہوں نے معاہدہ روم پر دستخط کیے ہیں اس عدالت کی طرف سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے باہر دھماکہ، 12 افراد جاں بحق، 31 زخمی

کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے باہر...

پنجاب جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت نے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے جنگل کی...

پنجاب میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری، سینکڑوں متاثرین محفوظ مقامات پر منتقل

پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کھولڑہ پوائنٹ، ہسو والی،...