مشرق وسطیٰ کو جہنم بنا دونگا، ٹرمپ کی دھمکی

Date:

نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئےکہا ہےکہ 20 جنوری کی تقریب حلف برداری سے پہلے اگر اسرائیلی یرغمالی رہانہ کیے گئے تو مشرق وسطیٰ کو جہنم بنا دونگا۔ٹرتھ سوشل پر جاری اپنےایک بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جنہوں نے انسانیت کے خلاف ان مظالم کا ارتکاب کیا وہ اس کی قیمت ادا کریں گے۔نو منتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس سب کے ذمہ داروں کو ایسا سبق دیا جائے گا جیسا پہلے کبھی امریکی تاریخ میں نہیں دیا گیا، یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے۔اس سے قبل غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق اپنے ایک بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی 14 ماہ کی جنگ میں 33 یرغمالی ہلاک، کچھ لاپتا ہوچکے ہیں۔اسرائیل اپنی احمقانہ جنگ سے یرغمالیوں کو ہمیشہ کیلئے کھو سکتا ہے۔حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو یرغمالیوں کیلئے جو کچھ کرنا ہے کرلے اس سے پہلے کہ بہت دیرہو جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

وفاقی کابینہ نے ستائیس ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے...

مودی کی ایماء پر پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں پیش پیش افغان میڈیا کے جھوٹ کا بھی پردہ چاک

پاکستان  کےوزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان میڈیا اور...

جنگ میں بھارت کے جتنے طیارے گرائےاس کی تعداد پر قائم ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ...