اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

Date:

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔عمر ایوب نے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادیا ہے اور ساتھ ہی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کو اپنی جگہ جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کردیا ہے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عمر ایوب کا کہنا تھا کہ انہوں نے جوڈیشل کمیشن سے استعفےکا فیصلہ اپنے خلاف درج مقدمات کے باعث کیا ہے۔عمر ایوب کے مطابق  موجودہ لیگل چینلنجز  جوڈیشل کمیشن میں مؤثر کارکردگی دکھانے میں رکاوٹ ہیں۔ ادارے کے مفاد میں ہےکہ میں کسی اورکو اپنی جگہ نامزد کروں جو  اپنی تمام توجہ اس اہم رول پر ادا کرسکے۔عمر ایوب نے  اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی ہےکہ  میرا  استعفیٰ جلد منظور کرکے بیرسٹرگوہر کو  جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا جائے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

چینی کمپنی نے نیا ہائپر سونک میزائل YKJ-1000 متعارف کروا دیا

بیجنگ: چینی نجی خلائی کمپنی Lingkong Tianxing Technology نے...

ہیما مالنی نے ابھیشیک بچن کو داماد بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی، ایشا دیول کا انکشاف

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کی سینئر...