روسی ذرائع کے مطابق بشار الاسد اور ان کا خاندان اس وقت ماسکو میں ہیں اور روس نے انہیں سیاسی پناہ دے رکھی ہے۔روس کی سرکاری تاس نیوز ایجنسی نے کریملن کے ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ بشار الاسد اور ان کا خاندان اس وقت ماسکو میں ہیں اور روس نے انہیں پناہ دی ہے اسپوٹنک نیوز ایجنسی نے بھی اطلاع دی ہے کہ بشار الاسد اور ان کا خاندان ماسکو میں داخل ہو گیا ہے۔اس سے پہلے بعض ذرائع نے یہ افواہ پھیلائی تھی کہ دمشق پر دہشتگرد عناصر کے داخل ہونے کے بعد بشار اسد طیارے میں نا معلوم مقام کی طرف روانہ ہوگئے تھے کہ اس دوران طیارے کو حادثہ پیش آیا اور وہ اس حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
بشار الاسد اور ان کا خاندان روس میں ہیں،روس کی تصدیق
Date: