امریکہ کے 5 بحری جہازوں پر یمن کی مسلح افواج کے حملے

Date:

المسیرہ ٹی وی کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ یمنی بحریہ نے امریکہ کے دو جنگی اور تین رسدرسانی کے بحری جہازوں پر ڈرون اور میزائلی حملے کئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ امریکہ کے رسد رسانی کے تین بحری جہازں پر جیبوتی بندرگاہ سے نکلنے کے بعد حملہ کیا گیا ہے۔یمن کی مسلح افواج کے سربراہ نے بتایا کہ امریکا کے جن جہازوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، وہ یمن کے خلاف امریکی جارحیت میں شریک تھے۔
جنرل یحیی سریع نے بتایا کہ یمنی افواج نے امریکا کے ان دو جنگی بحری جہازوں پر بھی حملے کئے جو خلیج عدن میں رسد رسانی کے بحری جہازوں کی حفاظت کررہے تھے۔انھوں نے بتایا کہ یہ دس دن کے اندر اپنی نوعیت کا دوسرا حملہ ہے۔یحیی سریع نے بتایا کہ یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطین کے اندر دو الگ الگ کارروائیوں میں یافا اور عسقلان میں صیہونی فوجی مراکز پر بھی حملے کئے ہیں۔یمن کی مسلح افوج کے ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم اوراسرائیلی جارحیت بند ہونے تک  یمنی افواج کی کارروائياں جاری رہیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...