شام،طرطوس اور حمص میں بڑےمظاہرے،تحریرالشام فورسزکی فائرنگ

Date:

المیادین نیوز ایجنسی کے مطابق شام کے صوبہ حلب میں علویوں کی سرکردہ شخصیت شیخ ابو عبداللہ الحسین الخصیبی کے مقبرے کو نذر آتش کیے جانے کے بعد مختلف علاقوں میں تحریر الشام کے خلاف عوامی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔اس سلسلے میں لاذقیہ، طرطوس، حمص، جبلا اور دیگر کئی شہروں کے مکینوں نے علویوں کی مذہبی علامتوں اور مختلف مذاہب کے مقدسات کی توہین کے خلاف احتجاج کیا۔
رپورٹ کے مطابق طرطوس اور حمص شہر میں تحریر الشام کے فورسز نے مظاہرین پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں طرطوس میں 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے جب کہ حمص میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔دریں اثناء شائع شدہ ویڈیو کے مطابق تحریر الشام فورسز نے ممتاز علوی شخصیت کی قبر کو آگ لگا دی اور وہاں موجود متعدد افراد کو قتل کر دیا۔علاوہ ازیں پیر کے روز ازبک دہشت گردوں نے حماہ کے علاقے الثقلبیہ میں نئے سال کے موقع پر مسیحیوں کی کرسمس ٹری کو آگ لگا دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان سے تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی طور پر مفید ہیں، روسی صدر پیوٹن کا بیان

پاکستان سے تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی طور پر...

امریکی شہر منی ایپولس میں پولیس نے ایک اور شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا

امریکی شہر منی ایپولس میں امیگریشن ایجنسی  کے اہل...

ایران میں گرفتار مظاہرین میں سے کسی کو پھانسی نہیں دی جارہی، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مظاہرین کو پھانسی...

ایران میں بڑے پیمانے پر پھانسیوں کا کوئی منصوبہ موجود نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتراف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران...