شام،طرطوس اور حمص میں بڑےمظاہرے،تحریرالشام فورسزکی فائرنگ

Date:

المیادین نیوز ایجنسی کے مطابق شام کے صوبہ حلب میں علویوں کی سرکردہ شخصیت شیخ ابو عبداللہ الحسین الخصیبی کے مقبرے کو نذر آتش کیے جانے کے بعد مختلف علاقوں میں تحریر الشام کے خلاف عوامی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔اس سلسلے میں لاذقیہ، طرطوس، حمص، جبلا اور دیگر کئی شہروں کے مکینوں نے علویوں کی مذہبی علامتوں اور مختلف مذاہب کے مقدسات کی توہین کے خلاف احتجاج کیا۔
رپورٹ کے مطابق طرطوس اور حمص شہر میں تحریر الشام کے فورسز نے مظاہرین پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں طرطوس میں 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے جب کہ حمص میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔دریں اثناء شائع شدہ ویڈیو کے مطابق تحریر الشام فورسز نے ممتاز علوی شخصیت کی قبر کو آگ لگا دی اور وہاں موجود متعدد افراد کو قتل کر دیا۔علاوہ ازیں پیر کے روز ازبک دہشت گردوں نے حماہ کے علاقے الثقلبیہ میں نئے سال کے موقع پر مسیحیوں کی کرسمس ٹری کو آگ لگا دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسرائیل کی حماس کو دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع نے حماس کو شدید انتباہ جاری...

سعودی وزیر خارجہ نے رام اللہ کا دورہ ملتوی کردی

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے رام...

پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ اور اولمپک...

سعودی فرمانروا کا ایرانی حکام کو خفیہ پیغام، ذرائع کے انکشافات

ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی مہر نیوز کے...