یمن نے فلسطین 2 ہائپرسونک میزائل سے صیہونی "نواتیم” بیس کو نشانہ بنایا، جنرل یحیی سریع

Date:

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہاہے کہ مسلح افواج نے فلسطین 2 ہائپرسونک میزائل سے صہیونی اڈے نواتیم کو نشانہ بنایا ہے۔جنرل یحیی سریع نے مزید کہا کہ خدا کے فضل سے صیہونی دشمن کے فوجی اہداف کے خلاف میزائل آپریشن کامیاب رہا۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم نہایت فخر کے ساتھ، صنعا اور ملک کے دیگر صوبوں میں فلسطینی قوم کے حق میں جاری پرجوش عوامی مظاہروں کی حمایت کرتے ہیں۔یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا: ہم یمنی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ غزہ کےخلاف صیہونی رجیم کی جارحیت کے خاتمے تک دشمن کے خلاف مزید فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

فتنتہ الہندوستان کا کوئٹہ میں بزدلانہ حملہ، میجر محمد انور کاکڑ شہید

بلوچستان میں بھارت کی حمایت یافتہ دہشت گردی کے...

کوہستان کرپشن کیس، نیب کی بڑی کارروائی،اربوں روپے کے اثاثے برآمد،حیران کن انکشافات

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں نیب کی بڑی کارروائی، اربوں...