یمن کے الحدیدہ پر امریکی اتحاد کے ہوائی حملے، بڑا نقصان

Date:

عالمی میڈیا کےمطابق بدھ کی صبح یمن کے مغربی علاقے میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔المسیرہ نےبتایا ہے کہ صوبہ الحدیدہ کے جنوبی علاقے التحیتہ پر امریکہ اور برطانیہ نے ہوائی حملہ کیا گیا ہے۔حملے کی مزید تفصیلات کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔یمنی مسلح افواج نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی رژیم کے حملوں میں اضافے کے بعد اس رژیم سے وابستہ کسی بھی جہاز اور فلسطین کے زیر قبضہ علاقوں جانے والے جہازوں کو بحیرہ احمر اور باب المندب سے گزرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ امریکہ نے تل ابیب سے اپنی حمایت جاری رکھتے ہوئے یمنی مسلح افواج کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک اتحاد تشکیل دیا ہے اور اس اتحاد نے اب تک اس ملک کی سرزمین پر متعدد بار فوجی حملے کیے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاک فوج نے اسپن بولدک میں حملے ناکام بنا کر 20 طالبان ہلاک کر دیے، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے بلوچستان کے علاقے اسپن بولدک میں...

ابا خیل شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی، 7 خوارج ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 14 اکتوبر...

پاک فوج کی مہمند میں بروقت کارروائی ، تشکیل میں آنے والے 30 خوارج جہنم واصل

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی سخت اور...

کیا واقعی افغان طالبان نے پاکستانی ٹینکوں پر قبضہ کرلیا ہے؟

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج کی سخت اور...