اسلام آباد کا ایک اور فلاح عامہ کا منصوبہ برق رفتاری سے تکمیل کے قریب

Date:

اسلام آباد کا ایک اور فلاح عامہ کا منصوبہ برق رفتاری سے تکمیل کے قریب، 3 انڈر پاسز پر مشتمل سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ پر دن رات کام جاری ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گزشتہ شام سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈیڈلائن کے اندر پراجیکٹ مکمل کرنے کا حکم دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سرینا چوک کی خوبصورتی کے پلان کا جائزہ لیا اور بیوٹیفکیشن پلان کی منظوری دی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انڈر پاس اگلے 5 روز میں مکمل ہو جائے گا لیکن نالے کا کام مکمل ہونے کے بعد ٹریفک کے لئے کھولا جائے گا۔ انہوں نے نالے کا کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ منصوبے پر کام 10 روز کی تاخیر سے شروع ہوا لیکن پھر بھی تمام توانائیاں صرف کرکے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائےگا۔ انہوں نے سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور پراجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ پراجیکٹ کے اطراف پودوں اور پھولوں سے بہترین آرائش کی جائے، درختوں کو ہر ممکن بچایا جائے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سرینا چوک انںٹرچینج پراجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں کے بارے بریفنگ دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر کا خط روسی صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر...

جنس تبدیل کروانے سے کوئی عورت نہیں بن سکتا، برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے عورت کی قانونی تعریف کے...

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا...

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...