پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم نے بیٹے کی ولادت کے ڈیڑھ ماہ بعد آخر کار مداحوں کو خوشخبری سنادی۔سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اداکارہ ایمن سلیم نے انسٹاگرام پر نومولود کے پیروں کی تصویر اور ایک خوبصورت پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا2 لوگوں کی پارٹی سے لےکر 3 افراد کا خاندان بننے تک، ہمارے بچے کے ساتھ گزشتہ 6 ہفتے ایک معجزہ رہے‘ ۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کا نام کیہان ملک بتاتے ہوئے اسے دنیا میں خوش آمدیدکہا ہے۔ سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ایمن سلیم دسمبر 2023 میں کامران ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
اداکارہ ایمن سلیم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
Date: