الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

Date:

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لئے دائر ریفرنس پرچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔سیف اللہ ابڑو کے وکیل نے بتایا کہ ان کے مؤکل انجینئر ہیں اور 1991 میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد 2007 تک سرکاری ملازمت بھی کرتے رہے۔وکیل نے دعویٰ کیا کہ سیف اللہ ابڑو کے پاس ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے درکار 20 سال سے زائد کا تجربہ موجود ہے اور انہوں نے ملتان میٹرو بس سمیت دیگر منصوبے مکمل کیے، انہوں نے 2007 سے 2021 تک اپنے منصوبوں کا سب سے زیادہ ٹیکس دیا اور اُن کی ڈگریوں کی تصدیق ایچ ای سی بھی کرچکا ہے۔شکایت کنندہ شہادت اعوان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صرف پل یا سڑک بنانے سے کوئی ٹیکنوکریٹ نہیں بن سکتا، سیف اللہ ابڑو نے منصوبے بطور کنٹریکٹر مکمل کیے اور قومی یا بین الاقوامی سطح پر کسی بھی قابل ذکر اعزاز کے حامل نہیں ہیں۔ممبر سندھ نے شہادت اعوان سے استفسار کیا کہ انجینئرنگ کے میدان میں کامیابی کیا ہو سکتی ہے؟ جس پر شکایت کنندہ نے کہا کہ اگر کوئی نئی ایجاد کی گئی ہو تو یہی کامیابی سمجھی جا سکتی ہے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف کیس کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسرائیل کا بھی ایران کیساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی کے ٹرمپ کے فیصلے کی حمایت

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے...

ٹرمپ کے ایران پر حملے روکنے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے  ایران پر...

ایران کو مذاکرات کی میز پر چین لایا، امریکا نے مکمل فتح حاصل کی: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ چین  نے...

جنگ بندی کیلئے ایران کے دس نکاتی شرائط کون کون سے ہیں؟؟

 امریکا کے ساتھ جنگ بندی کیلئے ایران کی جانب...