بانی پی ٹی آئی کی کمیٹی سے ملاقات میں رکاوٹ وہی ڈال سکتا ہے جس کی دسترس ہے، راننا ثنا اللہ

Date:

وزیراعظم کے سیاسی مشیر اور حکومت کی جانب سے کمیٹی میں شریک رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی کمیٹی سے ملاقات میں رکاوٹ وہی ڈال سکتا ہے جس کی دسترس ہے،جیو ٹی وی سے بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کمیٹی کے ممبران نے جیل میں ملاقات کے ماحول سے متعلق بتایا تھا، ملاقات میں تاخیر کی وجہ شاید ملاقات کےلیے ایسے انتظامات ہوں کہ کمیٹی کو دوبارہ اعتراض نہ ہو، ہم نے بھی کہا تھا کہ کیس کے فیصلے کو عذر نہیں بنانا چاہیے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بھی کہا تھاکہ کیس کے فیصلے کا مذاکرات پر اثر نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ ٹرائل کورٹ سے سزا اور ہائی کورٹ سے ریلیف ملے گا، ہم بھی پی ٹی آئی کمیٹی کو جو جواب دیں گے لکھ کر دیں گے، اگر سامنے طے شدہ نکات نہ ہوں تو کیسے بات ہوگی۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کمیٹی ارکان نے پہلے دیگر اور پھر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بات کی، حکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کو ڈیل آفر کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں، پہلے کریں یا بعد میں اپنے مینڈیٹ کی ڈیمانڈ وہ لازمی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور حکومت کا یہ تو کریڈٹ ہے کہ معیشت کو آئی سی یو سے نکال لیا، جس طرح کے الیکشن ہوتے آرہے تھے اسی طرح کا الیکشن 8 فروری کو ہوا، فری اینڈ فیئر الیکشن کیسے ہوں یہ سیاستدانوں نے بیٹھ کر طے کرنا ہے، 2018 کے بعد ہم سب بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر کا خط روسی صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر...

جنس تبدیل کروانے سے کوئی عورت نہیں بن سکتا، برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے عورت کی قانونی تعریف کے...

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا...

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...