بھارت سے 84ہندو یاتری واہگہ سرحد کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔یاترا پر آنے والوں میں 52 مرد اور 32 خواتین شامل ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے ذمہ داران نے استقبال کیا،ہندو یاتریوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے شادانی دربار لے جایا گیا۔ہندو یاتری مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے، دورہ مکمل کرنے کے بعد 15 جنوری کو واپس بھارت جائیں گے۔
بھارت سے 84 ہندو یاتریوں کی واہگہ کے راستے پاکستان آمد
Date: