یمن کاامریکی بحری بیڑے ہیری ایس ٹرومین پر حملہ ، اسرائیل کے خلاف 3 کامیاب آپریشن

Date:

المیادین کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے بحیرہ احمر کے شمالی حصے میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے پر میزائل اور ڈرون حملوں اور غاصب اسرائیل کے اہم ٹھکانوں کے خلاف 3 آپریشن انجام دینے کا اعلان کیا ہے۔جنرل سریع نےکہا کہ یمنی مسلح افواج کی میزائیل اور ڈرون یونٹ نے ایک اہم مشترکہ فوجی آپریشن کے دوران یو ایس ایس ہیری ٹرومن نامی بحری بیڑے کو دو کروز میزائلوں اور چار ڈرونز سے نشانہ بنایا۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ حملے اس وقت کیے گئے جب امریکہ یمن پر وسیع ہوائی حملے کرنے کی تیاری کر رہا تھا اور اس آپریشن کی وجہ سے امریکی حملے ناکام ہو گئے۔یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق، آج صبح بھی تین ڈرون آپریشنوں میں پہلے مقبوضہ تل ابیب میں ایک فوجی ہدف کو دو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔دوسرے آپریشن میں صہیونی فوج کا ایک اہم ہدف عسقلان میں ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔تیسرے آپریشن میں بھی یمنی مسلح افواج نےتل ابیب میں اسرائیلی فوج کی ایک فوجی چوکی کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔انہوں نے یہ کہہ کر کہ یمنی مسلح افواج کے یہ تمام آپریشن کامیاب رہے ہیں تاکید کی کہ یمن فلسطینی مزاحمت کی حمایت کے آپریشن جاری رکھے گا اور یہ آپریشن صرف غزہ پر تجاوز کو روکنے اور اس کی محاصرہ کو توڑنے کے ساتھ ہی رک جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...