اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے تاجر کے ساتھ بڑی ڈکیتی، دن دھاڑے خطیر رقم سے محروم کردیاگیا

Date:

واقعہ پیش آیا تھانہ کوہسار کے حدود میں،جہاں پولیس کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والا تاجر ہدایت حسین میر سے نامعلوم ملزمان دن دیہاڑے 85لاکھ 99 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔تاجر ہدایت حسین میر کی جانب سے تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر کے لیے درخواست دی گئی ہے جس مین کہا گیا ہے کہ ہنڈا 125 پر سوار ملزمان دوپہر 3 بج کر 20 منٹ پر سیکٹر ایف 6 میں واقع خواجہ ناظم الدین روڈ سے متصلہ مکان نمبر 38 کے باہر سے رقم چھین کر فرار ہوگئے۔تاجر ہدایت حسین میر قیمتی پتھروں کا کاروبار کرتے ہیں۔تاجر ہدایت حسین میر رقم کی ادائیگی کے لیے اپنی کار ہنڈا سویک اے پی ایکس۔555 میں ایف 6 پہنچے تو اسلحے سے لیس نامعلوم ملزمان مذکورہ رقم چھین کر فرار ہوئے۔تھانہ کوہسار میں دی جانے والی درخواست کے مطابق ملزمان کی عمریں 30 سے 40 سال بتائی جارہی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کی شکلیں واضح نظر آرہی ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق واقع 3 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسلحے سے لیس ملزمان تاجر کو زدکوب کرتے نظر آرہے ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں پہلے ایک ملزم کو کار کی فرنٹ سیٹ سے بھاری رقم کا تھیلا چھینتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہےسی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل پر سوار دوسرا ملزم گاڑی کی پچھلی سیٹ سے پیسوں کا بیگ اٹھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...