غزہ میں جنگ بندی، معاہدے کا حتمی مسودہ تیار ہے، حماس کا اعلان

Date:

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاہے کہ معاہدے کا حتمی متن تیار اور اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کی منظوری کا انتظار ہے۔ منظوری کے بعد یہ معاہدہ 24 گھنٹوں کے اندر نافذ کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حالیہ مذاکرات ماضی سے بالکل مختلف ہیں۔ فریقین اور ثالثی کمیٹیوں نے معاہدے کا حتمی مسودہ تیار کرلیا ہے۔حماس نے گزشتہ مذاکرات میں لچک دکھانے کے بعد اس حتمی معاہدے سے اتفاق کیا ہے۔اس معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں بے گھر افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے۔ اسرائیلی قابض افواج محور نتساریم سے صلاح الدین کے مشرق کی طرف اور فیلاڈلفیا سے رفح کراسنگ کے مشرق کی طرف پیچھے ہٹیں گی۔حماس کے اعلی اہلکار نے مزید کہا کہ ثالثی کرنے والے ممالک نے ضمانت دی ہے کہ انسانی امداد اور طبی سامان بغیر کسی پابندی کے غزہ کے تمام علاقوں میں پہنچایا جائے گا۔حماس کے عہدیدار نے کہا کہ اس معاہدے کے نافذ ہونے کے ساتھ ہی تباہ شدہ علاقوں کی تعمیر نو کا عمل بھی شروع ہوجائے گا۔

News ID 1929513

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اے پی پی میگا کرپشن کیس، 13ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج، احاطہ عدالت سے 7ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور...

پاکستان اور جنوبی افریقہ تین ون ڈے میچوں کی ویمنز سیریز آج سے شروع

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے...

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے ترکی کے سفیر عرفان نازیروغلوکی ملاقات

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا...