حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو تحفے میں کیا دیا؟

Date:

اتوار کی رات تینوں یرغمالی خواتین رومی گونن، ڈورون سٹائن بریچر، اور ایمیلی داماری غزہ شہر میں ریڈ کراس کی ایس یو وی میں بیٹھیں تو حماس کے ایک جنگجو نے ان میں سے ہر ایک کو القسام بریگیڈز کے لوگو والے کاغذی تھیلے دیے ، یہ ایک قسم کا گفٹ بیگ تھا۔رومی گونن کے خاندان کے نمائندے نے بتایا کہ اس کے بیگ میں سرٹیفکیٹ، ایک ہار، اور کچھ تصاویر تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی داخلی سیکیورٹی ایجنسی شین بیتنے  یہ سامان ضبط کر لیا ہے۔ انہوں نے تصاویر کی تفصیل بتانے سے گریز کیا لیکن اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق تصاویر میں خواتین کی قید کے دوران کی جھلکیاں تھیں۔سی این این کے مطابق یہ تحائف دینے کا مقصد حماس کو ایک مضبوط اور سنجیدہ حکومتی ادارے کے طور پر پیش کرنا تھا۔ اکتوبر 2023 میں اسرائیل پر اپنے جراتمند اور تباہ کن حملے کے پندرہ مہینے بعد حماس کو معلوم تھا کہ یہ لمحہ اس کے لیے بڑا ہوگا۔” پیغام صاف تھا، اسرائیلیوں، غزہ کے رہائشیوں اور دنیا بھر کے دیکھنے والوں کے لیے: ہم ایک جائز حکومتی ادارہ ہیں، جو اب بھی اقتدار میں ہیں، اور ہمارے پاس سنجیدہ اور قانونی طریقے ہیں۔”

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ابو ظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے نزدیک ڈرون حملے کے نتیجے میں آتشزدگی

ابوظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب مبینہ ڈرون...

اسرائیل کی خفیہ میزائل فیکٹری میں خوفناک دھماکا،پورے خطے میں ہلچل مچ گئی

اسرائیل کی اہم دفاعی کمپنی ٹومر کی میزائل انجن...

توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا،کس کس کو تحائف ملے؟

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری...