سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم ان سے مل کر پانی پانی ہوگئے۔اداکارہ راکھی ساونت کا دعویٰ

Date:

اداکارہ راکھی نے انکشاف کیا کہ کرکٹ سٹیڈیم میں وہ وسیم اکرم سے ملی تھیں، انہوں نے کرکٹر وسیم اکرم سے ہاتھ ملایا تو کھلاڑی ہلتے رہے گئے، انہیں کرنٹ لگا تھا۔انٹرویو کے دوران یوٹیوبر نے انہیں بتایا کہ حال ہی میں وسیم اکرم نے دولہا کے عروسی لباس میں فیشن شو میں کیٹ واک کی، جس پر راکھی ساونت نے انہیں مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کرکٹر نے انہیں کیوں نہیں بلایا؟بھارتی اداکارہ نے کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی اور کہا کہ ایک بار انہوں نے بھارت میں شادی کی، اب پاکستانی سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔راکھی ساونت کی پاکستان، پاکستانی اداکاراؤں اور وسیم اکرم سے متعلق کی گئی گفتگو کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے ان پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔انٹرویو کے دوران انہوں نے پاکستانی ڈانسرز اور اداکاراؤں کو ڈانس چیلنج بھی کیا اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ وہ پاکستانی رقاصاؤں کو پیچھے چھوڑ دیں گی۔راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ وہ ہانیہ عامر، ڈانسر دیدار اور رقاصہ نرگس کو بیک وقت پیچھے چھوڑ دیں گی، پاکستانی اداکارائیں ان جیسا ڈانس نہیں کر سکتیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل 24 گھنٹے تک ڈانس کر سکتی ہیں اور ان کا چیلنج ہے کہ کوئی بھی ان سے ڈانس میں آگے نہیں جا سکتا۔بھارتی اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر وہ اور پاکستانی اداکارائیں ڈانس مقابلہ کریں گی تو دیکھنے والے پانی پانی ہوجائیں گے، ان سے ڈانس دیکھا نہیں جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...

صبح سویرے پاکستان افغانستان زلزلے سے لرز اٹھے، شدت5. 6ریکارڈ

یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان...

پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

برطانوی توانائی تھنک ٹینک "ایمبر" کی رپورٹ کے مطابق...