ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Date:

محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میںموسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ رات کے اوقات میں پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ اورگلگت بلتستان میں برفباری کے باعث سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور چاغی میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلا ع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، ا وکاڑہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور گرد و نواح میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں بارش اوربرفباری کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

شندور پولو فیسٹیول 2025 کا آغاز 28 جون سے دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ پر ہوگا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال میں واقع دنیا...

جنرل انیل چوہان سے استعفے کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا۔

بھارتی فوج کے سابق افسر اور معروف دفاعی تجزیہ...

روس کے حملے میں یوکرین کے 12 فوجی ہلاک، 60 زخمی۔

ماسکو کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری...

سرکاری سکولوں میں بچے فرش پر نہیں بیٹھیں گے،علی امین گنڈاپور

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ...