ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکاکے 47ویں صدر کا حلف اٹھا لیا,امریکا کے برے دن ختم ،تبدیلی جلد آئیگی،ٹرمپ

Date:

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47ویں صدر بن گئے ،امریکا کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ان سے حلف لیا۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی عہدے کاحلف اٹھا لیا۔حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کا سنہرا دور شروع ہوگیا،امریکا کا فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے،امریکی خودمختاری کو دوبارہ حاصل کریں گے۔ہم سب سے پہلے امریکا کی پالیسیوں کو یقینی بنائیں گے،قانون کی بالادستی اور ملک کا تحفظ یقینی بنائیں گے،ہمارا منشور امریکا سب سے پہلے ہوگا،امریکا بہت جلد پہلے سے مضبوط اور زیادہ کامیاب ہونے والا ملک بنےگا۔ملک کی سرحدوں کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنائیں گے،امریکی محکمہ انصاف کا غیر منصفانہ استعمال ختم ہو جائے گا،انصاف کے ترازو کو متوازن کیا جائے گا۔لاس اینجلس میں آتشزدگی سے متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں،دنیا اور امریکا کو درپیش چیلنجز حل کریں گے،اب امریکا ترقی کرے گا،میرے دور میں ترقی ہماری اولین ترجیح ہوگی،اولین ترجیح ایک ایسی قوم بنانا ہو گی جو قابل فخر، خوشحال اور آزاد ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکومتیں داخلی مسائل حل نہیں کرسکیں،امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کیلئے میری زندگی بچی،امریکا کے برے دن ختم ہوگئے،تبدیلی جلد آئے گی۔امریکی شہریوں کیلئے آج کا دن آزادی کا دن ہے۔
8سال مجھے جن مشکلات کاسامنا رہا امریکی تاریخ میں کسی اور کیساتھ ایسا نہیں ہوا،بائیڈن حکومت امریکا کے معمولی بحران کو بھی سنبھال نہیں سکی،امریکا کے عوام رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر ایک فورم پر جمع ہوں گے۔
ہم سب مل کر امریکا کو عظیم بنائیں گے،ہم اپنے ملک اور آئین کو نظرانداز نہیں کریں گے،امریکاکی جنوبی سرحد پر نیشنل ایمرجنسی ڈیکلیئر کریں گے۔لاکھوں غیرقانونی تارکین کو واپس بھیجیں گے،انسانی اسمگلرز کو دہشتگرد تنظیم ڈیکلیئر کریں گے،صدر ٹرمپ نے امریکا کی جنوبی سرحدوں پر نیشنل ایمرجنسی لگانے،ماحولیات کی ’’گرین نیو ڈیل‘‘ ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا ہم تیل اور گیس کی قیمتیں کم کریں گے،الیکٹرک گاڑیوں کا مینڈیٹ بھی ختم کریں گے،امریکی شہریوں پر ٹیکس کے بجائے دوسرے ممالک پر ٹیرف لگائیں گے،امریکا کو امیر بنانے کیلئےدوسرے ممالک سے ٹیکس لیں گے۔آج تاریخی حکم ناموں پر دستخط کروں گا،مہنگائی کو نیچے لانے کیلئے فوری اقدامات کریں گے،حکومت کی جانب سے عائد تمام سینسرشپ کو ختم کریں گے،سیاسی مخالفین کو نشانہ نہیں بنائیں گے،امریکی شہروں میں لا اینڈ آرڈر واپس لائیں گے۔ہم سب ملکر امریکا کے دشمنوں کو شکست دیں گے،صرف2 جینڈر ہیں، میل اور فی میل،چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں گے،2017کی طرح دنیا کی طاقتور ترین آرمی بنائوں گا،تجارتی نظام دوبارہ بحال کروں گا۔گلف آف میکسیکو کا نام گلف آف امریکا ہو گا،پانامہ کینال کو واپس لیں گے،امریکا نے پاناما نہر بنانے میں سب سے زیادہ پیسہ لگایا،اپنے ملک کو خطرات سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
خلاباز مریخ پرامریکی جھنڈا لگائیں گے،اگر ہم مل کر کام کریں تو ایسا کوئی کام نہیں جو نا ہو سکے،ایسی کوئی منزل نہیں جس پر نا پہنچ سکیں،بہت سے لوگوں کا خیال تھا میرا تاریخی کم بیک ممکن نہیں۔مشرق وسطیٰ میں یرغمالی اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہےہیں،آج سے امریکا خود مختار ، آزاد اور باہمت ہو گا،قانون کی بالادستی اور ملک کا تحفظ یقینی بنائیں گے،امریکا سے سیاسی اسٹیبلشمنٹ کا قبضہ ختم کریں گے۔غزہ جنگ بندی تاریخی کامیابی ہے،مشرق وسطیٰ کیلئے میرے نامزد ایلچی کی وجہ سے معاہدہ ہوا،یوکرین میں جنگ بند کراؤں گا،افغانستان سے اپنے فوجی سازوسامان کی واپسی چاہتے ہیں.جوبائیڈن کے تمام ایگزیکٹیو آرڈرز منسوخ کردوں گا،ڈاکٹر مارٹن لُوتھر کنگ اور جان ایف کینیڈی کے قتل کی رپورٹس پبلک کی جائینگی، ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی فوج کو’آئرن ڈَوم‘ میزائل ڈیفنس شیلڈ تیار کرنے کا بھی حکم دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...