وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت پیٹرولیم کی جانب سے صنعتی شعبے اور غیر محفوظ گھریلو زمرہ جات کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ای سی سی کی جانب سے صنعتی شعبے کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور، گھریلو صارفین کے لیے اضافہ مستردکیا گیا۔کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف کو 3000 سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دے دی گئی۔گھریلو صارفین کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاای سی سی نے وزارت پیٹرولیم کو ہدایت دی کہ کیپٹو پاور پلانٹس پر گرڈ ٹرانزیشن لیوی کے نفاذ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں
ای سی سی کاصنعتی شعبے کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور، گھریلو صارفین کے لیے اضافہ مسترد
Date: