حکومت نے بد نیتی سے مذاکرات کا عمل خراب کیا،پی ٹی آئی

Date:

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور شبلی فراز نے حکومت کے خلاف شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت نے بد نیتی سے مذاکرات کا عمل خراب کیا۔بانی پی ٹی آئی نے مزاکرات پاکستان کی بہتری کے لیے شروع کئے تھے۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کے پی کے ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے مذاکرات کی کوششیں پاکستان کی بہتری کے لیے کیں، تاہم حکومت کی طرف سے ان مذاکرات میں تعاون کی کمی اور بد نیتی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کے واقعے میں لوگ گمشدہ ہوئے، اور ان کے پاس اس کے متعلق تمام معلومات ہیں جو وہ عوام اور دنیا کے سامنے لائیں گے۔شبلی فراز نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک کی بدنامی چاہتے ہیں اور سچ کو عوام تک پہنچنے نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے اور اگر ملک نے ترقی کرنی ہے تو اس کے لیے بات چیت ضروری ہے، تاہم حکومت کی نیت میں کھوٹ ہے جس کی وجہ سے ملک کے مفاد میں اقدامات نہیں کیے جا رہے۔پریس کانفرنس میں دونوں رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے حکومت کے مطالبات کے مطابق اپنے فیصلے کیے، لیکن حکومت کی طرف سےتعاون کی کمی کےباعث مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ابھی بھی وقت ہے کہ وہ ملک کے مفاد میں سوچے اور درست اقدامات کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...