وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کو کی ٹی آئی کے پی کے کی صدارت سے ہٹا دیا گیااور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کے کا صدر نامزد کر دیا گیاجنید اکبر کی نامزدگی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کیااس سے پہلے اڈیالہ جیل میں پارٹی لیڈر شپ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔بانی پی ٹی آئی سے منظوری کے بعد وزیراعلی کے پی کے کو کے پی کے کی پی ٹی آئی کی تنظیم کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔جنید اکبر کی نامزدگی کا اعلان کے پی کے ہائوس اسلام آباد میں سلمان اکبر راجہ نے پریس کانفرنس میں کیا۔ عالیہ حمزہ سابق رکن قومی اسمبلی کو بھی پنجاب میں اہم تنظیمی عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنیوالوں میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر،جنید خان اور عاطف خان موجود تھےبانی نے کہا ہے کہ28جنوری سے قبل پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کرائی جائے،سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہےکہ جوڈیشل کمیشن کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،بانی نے کہا ہے کہ ملاقات کے بعد مزاکرات سے متعلق دیکھتے ہیں
وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کو کی ٹی آئی کے پی کے کی صدارت سے ہٹا دیا گیا
Date: