ملک بھر میں شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

Date:

ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں والی رات شبِ معراج انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ شب معراج کے موقع پر ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ، مساجد میں چراغاں، خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا گیا جس میں علمائے کرام اور مقررین واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈ الی ۔محفل معراج النبیؓ میں نعت خواہاں حضور اکرمﷺ کی شان مبارک میں ہدیہ عقیدت و نعت پیش کیا ۔یاد رہے کہ 27 رجب المرجب کی شب نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، جب حضرت جبرائیل براق لے کر سرکار دو عالمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسولﷺ، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے۔اس مقدس سفر کیلئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم براق پر سوار ہوئے، آپﷺ مکہ سے مسجد اقصی گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی، پھر آپ کو آسمانوں میں اللہ تعالی سے ملاقات کرانے کیلئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان نے غزہ امن منصوبے میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی

پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن قائم کرنے کے...

سانحہ گل پلازہ؛ 28 لاشیں نکال لی گئیں، لاپتا افراد کی تعداد 85 تک پہنچ گئی

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل...

وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کےسالانہ اجلاس میں شرکت کیلئےسوئٹزرلینڈپہنچ گئے

وزیراعظم محمدشہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کےسالانہ اجلاس میں شرکت...