پیکا ایکٹ ترمیمی بل سینٹ سے منظور ، اپوزیشن اور صحافیوں کا احتجاج ، واک آئوٹ

Date:

پیکا ترمیی بل پیش کرنے کی تحریک رانا تنویر نے پیش کی ، اس دوران اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی اور احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آئوٹ کیا ، سینیٹ گیلری سےصحافی بھی واک آؤٹ کر گئے۔واک آئوٹ سے قبل اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قانون بغیر مشورے کے پاس کرایا جا رہا ہے، پیکا ایکٹ جن سے متعلق ہے آپ ان سے مشاورت کرتے۔ پیکا کا مقصد ایک سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کرنا ہے۔جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پیکا ایکٹ پر میری ترامیم تھیں جنہیں نہ کمیٹی نے منظور کیا اور نہ ہی مسترد کیا، یہ قائمہ کمیٹی کی نامکمل رپورٹ ہے۔علاوہ ازیں سینیٹ میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل منظوری کے لیے پیش کرنے کی تحریک بھی منظور کر لی گئی، ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سرگودھا کا دورہ،سیف سٹی پراجیکٹ کی کارکردگی پر اظہاراطمینان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے آج سیف سٹی سرگودھا،...

خیبر پختونخوا کابینہ میں کون کون شامل؟10 رکنی فہرست تیار

پشاور: کئی دنوں کی مشاورت اور سیاسی سرگرمیوں کے...

ایبٹ آباد میں نیب کا بڑا ایکشن، 40 ارب روپے کے کرپشن اسکینڈل میں مزید 20 کروڑ روپے برآمد

ایبٹ آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے 40 ارب...

غزہ پر اسرائیلی حملے فوراً بند کرائے جائیں، لبنان کا امریکا سے مطالبہ

بیروت: لبنان نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ...