ایپل کا سستا ترین آئی فون جلد متعارف کرائے جانے کا امکان

Date:

 آئی فون ایس ای 4 کو اپریل 2025 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔اب اس فون کی پہلی واضح جھلک سامنے آگئی ہے۔ایک ایکس صارف کی جانب سے آئی فون ایس ای 4 کے ڈیزائن کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئے آئی فون ایس ای ماڈل کا ڈیزائن کافی حد تک پرانے آئی ای ماڈلز جیسا ہے۔بیک پر ایک کیمرا بائیں جانب اوپری کونے میں موجود ہے جس کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش ہے۔فون کا فرنٹ آئی فون 14 جیسے ڈیزائن کا ہے جس میں ڈائنامک آئی لینڈ کے بجائے فرنٹ کیمرے کو نوچ ڈیزائن میں چھپایا گیا ہے۔البتہ آئی فون 14 کے مقابلے میں نئے آئی فون ایس ای 4 میں 2 اہم اپ گریڈز کی گئی ہیں۔اس کے سائیڈ پر ایکشن بٹن موجود ہے جبکہ یو ایس بی سی پورٹ چارجنگ کے لئے دی گئی ہے۔اسی طرح فزیکل سم سلاٹ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو ڈیوائس کے بائیں جانب ہے۔فون میں اے 18 چپ اور 8 جی بی ریم دیئے جانے کا بھی امکان ہے جبکہ بیک پر 48 میگا پکسل کیمرا موجود ہوگا۔فون کی قیمت 500 ڈالرز سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...